افغانیوں کی بے دخلی کیلئے سندھ ادبی سنگت کی احتجاجی ریلی،تحریک شروع کرنے کی دھمکی
شہدادپور: سندھ سے افغانیوں سمیت دیگر غیر قانونی بیرونی قوموں کو نکال کر سندھ کی احساس محرومی ختم کرو اور سندھ کے نوجوانوں کوہی روزگار کے مواقع دو سندھی ادبی سنگت کا سخت احتجاج تفصیلات شہدادپور سندھی ادبی سنگت شاخ شہدادپور کی جانب سے سیکریٹری خادم لاکھو کانسلر ساس نیاز جانی ڈیتھو،اظہر پٹھان،اسلم آزاد خاصخیلی سمیت شہدادپور کے دیگر رہنماؤں کی قیادت میں افغانیوں کو نکالنے اور سندھ میں بسنے والے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم نہ کرنے کے خلاف شاہ عبدالطیف لائبریری سے ریلی نکال کر پریس کلب شہدادپور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی میں وکلاء قوم پرست پارٹیوں کے رہنماؤں سیاسی سماجی مزدور طالبعلموں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے انڈس کانگریس کے صدر غلام مصطفی سومرو ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر طارق محمود آرائیں جسقم رہنماء شیر محمد ٹالانی۔وزیر کلہوڑو۔شہید بھٹو گروپ کے رہنماء عزیز جان باگرانی صوفی عالم ڈاھری۔انجم بگھیو۔مزدور یونین رہنماء رسول بخش تھہیم غلام محمد حق نواز رند، لیاقت سہتو، اقبال جانی ہوپ فاؤنڈیشن کے رہنماء راؤ محمد یوسف،رسول بخش سہتو،پیر کلیم اللہ قریشی ارباب عزم قمبرانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ افغانی پٹھانوں کو فوری طور پر پاکستان سے بیدخل کرے سندھ حکومت سندھ کے ہزاروں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے کرونا وائرس کی وجہ سے ازخود کی گئی مہنگائی کا خاتمہ کرے مہنگائی بیروزگاری کی وجہ سے سینکڑوں غریب لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں حکومت فوری طور پر افغانی پٹھانوں کو ملک سے بے دخل کرے دیگر صورت میں سندھ کے ادیب دانشور۔کالم نگار وکلاء سماجی رہنماء افغانیوں کی بے دخلی کے لیے احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔


