خواتین کسی بھی معاشرے کی زینت ووقار ہیں ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی خواتین رہنماو¿ں نے پارٹی میں خواتین کی جوق در جوق شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بلوچستان کے مستقبل پر مثبت اور دورس نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ،صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ ،سی سی ممبر ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ ،ممبر ورکنگ کمیٹی حمیدا فدا،فریدہ بلوچ ،سعیدہ بانو ،بی بی مریم اور ازرہ طاہر نے کلی قمبرانی میں خواتین کے بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں نور جہاں ،زینت،مہر النساء،خیر بی بی اور امام خاتون سمیت سینکڑوں خواتین نے شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کا سیاسی عمل کا حصہ بننا خوش آئند ہے اس کے بلوچستان کے سیاسی حالات پر دورس نتائج برآمد ہوں گے ،خواتین نے جس طرح سیاسی عمل کے آغاز کے لیے نیشنل پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہم یقین دلاتے ہیں کہ ان کو مایوسی نہیں ہوگی نیشنل پارٹی نے 2013 میں کوئٹہ سے نمائندگی نہ ہونے کے باوجود کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی صنفی امتیاز پر یقین نہیں رکھتی ہم سمجھتے ہیں کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی زینت ووقار ہیں لیکن بدقسمتی سے یہاں خواتین اپنی معاشی نا آسودگی کی وجہ سے زندگی کے تمام امور میں مردوں کے محتاج ہیں،جب تک خواتین سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنتی تبدیلی ممکن نہیں نیشنل پارٹی خواتین میں شعوراجاگر کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے ،جس دن خواتین میں سیاسی شعور آئے گا تو کوئی نہ صرف ان کہ بلکہ بلوچستان کے حقوق بھی غصب نہیں کرسکے گا انہوں نے نئے شامل ہونے والی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کو فعال بنانے میں کردار ادا کریں گی۔


