تفتان، سرحدی علاقے کے قریب مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق
تفتان(صباح نیوز)پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق مارٹر گولہ روسی ساختہ تھا، جو یک مچھ کے رہائشی عبدالنبی ولد عبد القادر کو سرحدی علاقہ کے قریبی پہاڑوں سے ملا تھا۔تفتان سول انتظامیہ نے مزید بتایا کہ مارٹر گولہ کھولنے کی کوشش کے دوران دھماکے سے پھٹ جانے کے باعث یک مچ کا رہائشی شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شخص اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا۔تفتان سرحدی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی میت آبائی گاؤں یک مچھ روانہ کردی ہے۔
Load/Hide Comments


