پاکستان بھر میں پشتونوں سے زیادتی اور مال و متاع پر ہاتھ صاف کیا جارہا ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(یو این اے )پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں چمن میں 280افراد کی پارٹی میں شمولیت اور اسی طرح ہرنائی ، سنجاوی، دکی ، لورالائی ، چمن کے عوامی رابطہ مہم کے دوران ہزاروں افراد کی پارٹی میں شمولیت عوام کی جانب سے پارٹی کے سیاسی جمہوری پروگرام پر مہر تصدیق ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک اورتمام صدبوں میں نااہل ، ناکام ، کرپٹ عناصر کو مسلط کرکے ملک کو بحرانوں سے دوچار کیا اور ملک کے طول وعرض میں پشتونوں کے خلاف جاری نفرت انگیز عمل اور ان کے مال متاع پر ہاتھ صاف کیا جارہا ہے اور ملک میں انہیں سر کی تحفظ حاصل نہیں اسی طرح صوبے میں پشتونوں کی سیاسی ، معاشی ، معاشرتی اور جمہوری حقوق مکمل طور پر پامال ہیں۔ بیان کے آخر میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کے جنوبی پشتونخو ا کے مختلف اضلاع کے دورے کے موقع پر ہزاروں افراد کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں دلی خیر مقدم کہا گیا ہے اور تمام پشتونوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے قومی پارٹی پشتونخواملی عوامی پارٹی میں شمولیت کرکے وطن ، قوم دوستی اور جمہوریت پسندی کا ثبوت دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں