ڈیورنڈ لائن پر ویزہ سسٹم رشتوں کو کاٹنے کا منصوبہ ہے، چمن دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، اے این پی
چمن(یو این اے )عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز چمن میں شہدا وطن کی یاد میں منعقد جلسہ عام میں متعدد قراردادوں کی منظوری دی گئیں جلسہ عام میں شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی شہید اسدخان اچکزئی شہید ارباب غلام ایڈوکیٹ کو انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی خدمات اور لازوال قربانی پر خراج عقیدت اور سرخ سلام پیش کرتے ہوئے اس عہد کااظہار کیاگیا کہ شہدا وطن سمیت پشتون قومی تحریک کے ان تمام شہدا خدائی خدمت گاروں اکابرین کی جہد مسلسل کو مرام اور مقصد بناتے ہوئے ان کے متعین کردہ اہداف کے حصول کیلئے فکر باچاخان پر عمل پیرا ہو کر پرامن جمہوری جدوجہد کے زریعے محکوم اقوام کی غضب شدہ حقوق وسائل پر اختیار امن کے قیام انتہا پسندی دہشتگردی کی بیخ کنی کیلئے جہد کا اعادہ کیا گیا ایک اور قرارداد میں ڈیورنڈ لائن چمن پر گزشتہ ایک مہینے سے زائد دھرنے پرلت کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیاگیا کہ ڈیورنڈ لائن پر پاسپورٹ کے زریعے آمدورفت نہ صرف پشتونوں کی معاشی قتل عام ہے بلکہ اسے تاریخی کلتوری رشتوں کو کاٹنے کا منصوبہ گردانتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت کو شناختی کارڈ اور تذکیرے کے زریعے حسب سابق رواں دواں رکھا جائے جلسہ عام میں افغان کڈوال عوام کی جبری بیدخلی کو انسانی حقوق کی پامالی اقوام متحدہ کے دنیا بھر کیلئے مہاجرین کے قوانین کی خلاف ورزی سمجھتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ افغان کڈوال کی شدید سرد موسم میں بے سروسامانی کی حالت میں جبری بیدخلی کو فی الفور روکھا جائے جلسہ عام میں ملک بھر باالخصوص کراچی لاہور اسلام آباد پنڈی اندرون سندھ و پنجاب میں محنت کش غریب پرور پشتونوں کے خلاف کریک ڈان کو بدنیتی لسانی عصبیت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پشتونوں کے املاک کو قبضہ کرنے ان پر روزگار کے دروازے بند کرنے سے اجتناب برتا جائے جلسہ عام میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر جنگی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے ان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا جلسہ عام ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد تمام سیاسی جمہوری قوتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے اور انتخابات میں ہر قسم کی بے جا مداخلت سے پاک رکھنے کا مطالبہ کیا گیا جلسہ عام میں واپڈا کیسکو کی جانب سے زرعی تجارتی گھریلو صارفین کو بھاری بھر کم بل بھیجنے ان پر جرمانے عائد کرنے ان پر پولیس کے زریعے مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ تمام صارفین باالخصوص زرعی صارفین کو غیر اعلان شدہ لوڈ شیڈنگ وولٹیج میں کمی بیشی کی اذیت سے نجات دلانے کا مطالبہ کیاگیا پیش کی گئی قردادوں کی جلسہ عام میں موجود افراد نے ہاتھ اٹھا کر اس کی منظوری دی۔


