تربت، سی ٹی ڈی مقابلے میں نوجوان کا قتل، بلوچستان حکومت نے نوٹس لے لیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نگراں بلوچستان حکومت نے تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق تربت میں ہونے والے سی ٹی ڈی کے مقابلے میں نوجوان کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی چیئرمین سیکرٹری فشریزعمران گچکی سمیت آئی جی پولیس، ڈی سی کیچ، ایس ایس پی گوادر سمیت چار ممبران شامل ہیں۔ جے آئی ٹی واقعے سے متعلق 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔واضح رہے کہ تربت میں ایک ہفتے قبل سی ٹی ڈی نے 4 افراد کو ایک مبینہ مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔جاں بحق نوجوان کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی نے ایک ہفتے سے میت رکھ کر دھرنا دے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں