ٹرالر نے کیری ڈبہ کو ٹکر ماردی، 2 بچے جاں بحق ، 2زخمی

لاہور (صباح نیوز)لاہور میں ٹرالرنے کیری ڈبہ کو ٹکر ماردی ،2بچے جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں نیشنل ہائی وے شیرگڑھ بائی پاس کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا، تیزرفتار ٹرالر نے کیری ڈبہ وین کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سکول جانے والے دوبچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں