مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، گواہ کی عدم موجودگی پر 7 دسمبر تک ملتوی

کوئٹہ (آن لائن) مقتول صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ،پولیس کے تیسرے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت07 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، بدھ کے روز سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)کی عدالت میں صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میںگرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے کبیر بڑیچ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کی جبکہ مقدمہ میںپولیس کے تیسرے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج(VII)نے آئندہ سماعت 07 دسمبر تک ملتوی کردی، دوران سماعت صحافی کے بھائی اسفند یار رئیسانی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے قائمقام جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز ودیگر بھی احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں