بلوچستان کی متعدد سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے سابق اراکین اسمبلی اور متعدد سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت۔ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں بڑے جلسے کا اہتما کیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان کی متعدد سیاسی شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سرفراز ڈومکی، پی ٹی آئی کے نصیب اللہ مری، حیرو بیار، حیر بیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی، علاﺅ الدین کاکڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ دریں اثنا آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شالم ہونے والے سیاستدانوں کو پارٹی میںشامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں