دوبارہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے، امریکا

واشنگٹن(صباح نیوز)ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا کہ امریکا غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوشش کر رہا ہے، جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل، قطر اور مصر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جان کربی نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رہیں گی، غزہ سے چھ امریکی رہا ہوچکے ہیں، ایک خاتون ابھی لاپتا ہیں۔ ترجمان نے کہا عارضی جنگ بندی کے ساتویں دن کو دسویں دن تک بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، دوبارہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں