موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوںگے، گوتریس

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ۔دبئی میں عالمی موسمیاتی کانفرنس آف پارٹنر 28سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی درجہ حرارت پر کنٹرول ناگزیر ہوگیا، پیرس موسمیاتی معاہدے سے دور ہیں لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی ،ہم پیرس موسمیاتی معاہدے کے مقاصد سے میلوں دور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روک کر زمین کی حفاظت کرنا ہوگی۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ فوسل ایندھن کو جلانا بند کیا جانا چاہیے، فوسل فیول کمپنیاں فرسودہ کاروباری ماڈل کو دگنا نہ کریں ، حکومتیں فوسل فیول سبسڈی ختم کریں، منافع پر ونڈفال ٹیکس اپنائیں۔ان کاکہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرنا ہونگے ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی 28ویں پارٹیز کانفرنس(کوپ)کا آغاز جمعرات کو دبئی میں ہوا جس میں اس سال 52 ہزار وفود اور 90 ہزار غیر جماعتی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔عالمی کانفرنس میں دنیا کے 197 ممالک کے رہنما کرہ ارض کو ماحولیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے سفارشات اور تجاویز پر غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں