حلقہ بندیوںکی اشاعت، بلوچستان میں قومی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستیں ہوں گی

کوئٹہ (یو این اے) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی حلقہ بندیوں کی فہرست کے مطابق بلوچستان میں شیرانی، ژوب، قلعہ سیف اللہ پر مشتمل قومی اسمبلی کا 1 حلقہ ہو گا جبکہ موسی خیل، بارکھان، لورالائی اور دکی بھی قومی اسمبلی کی ایک نشست ہو ں گے۔زیارت، ہرنائی، سبی، کوہلو، ڈیرا بگٹی کو ملاکر قومی اسمبلی کی ایک نشست جبکہ جھل مگسی، کچھی اور نصیر آباد پر مشتمل قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہوگا۔ صحبت پور، جعفر آباد، اوستا محمد اور نصیر آباد پر مشتمل قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہو گا جبکہ خضدار کی قومی اسمبلی میں ایک نشست ہوگی۔پنجگور اور کیچ پر مشتمل قومی اسمبلی کی 1 نشست جبکہ کیچ اور گودار پر مشتمل ایک حلقہ ہوگا۔ چاغی، نوشکی، خاران اور واسک پر مشتمل قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہو گا جبکہ سوراب، قلات، مستونگ پر مشتمل قومی اسمبلی کا ایک حلقہ ہوگا۔ کوئٹہ کیلئے قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد تین ہوگی جبکہ پشین، قلعہ عبداللہ اور چمن پر مشتمل قومی اسمبلی کی ایک نشست ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں