پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف ہواہے۔ پی ایس ایل کی دوبار فاتح لاہور قلندرز ٹیم کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم مینیجر ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر اس طرز عمل کی کھل کر مخالفت کی ہے۔ ثمین رانا کے مطابق اپنی ٹیم بہترین بنانے کا ہر فرنچائز کو حق ہے اور اسکے لیے پلیئرز ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑی یا ٹریڈ ہی بہترین آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیں ڈآئریکٹ کھلاڑیوں کو پیسوں کے بدلے یہ آفر نہیں کرنی چاہیے کہ وہ دوسری فرنچائز کو چھوڑ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خدارا ہمیں رشوت کا یہ کلچر نہیں چاہیے۔ تمام فرنچائزرز سے یہ مؤدبانہ درخواست ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا ڈرافٹ تیرہ دسمبر کو ہورہاہے۔پی ایس ایل نائن کے لیے آٹھ فروری کی تاریخ کا پی سی بی نے اعلان کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں