غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں،جمائما

لندن (صباح نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف برطانوی فلمساز جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ میں واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں۔جمائما گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر غزہ میں عارضی جنگ بندی کے حوالے سے کی گئی یونیسیف کی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سوال کرنے والے لوگوں کے تمام شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے بتا دوں کہ میں واضح طور پر غزہ میں جنگ بندی کی حامی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ میں نے یونیسیف کے لیے 20 سال سے زیادہ عرصے کام کیا ہے اور اس پورے عرصے کے دوران میں نے پوری دنیا میں بچوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے مہم کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں