لالہ منان افغان اے این پی حب کے بلا مقابلہ صدر منتخب
حب(نمائندہ انتخاب)عوامی نیشنل پارٹی ضلع حب کے انٹرا پارٹی الیکشن لالہ منان افغان بلامقابلہ صدر اور گوہر خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے گزشتہ روز باچا خان مرکز حب میں ورکرز کونسل سیشن منعقد گیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع حب کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عبداللہ عابد ،اے این پی ضلع حب کے نومنتخب صدر لالہ منان افغان، ثنا اللہ کاکڑ،ملک مہراب خان ،انور مندوخیل ،ولیداد میانی ،ودیگر مقررین نے ورکرز کونسل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک گلدستہ ہے جس میں ہر اقوام کے لوگ شامل ہیں بلوچ پشتون سندھی سرائیکی دیگر اقوام کے لوگ شامل ہیں اور اپنے مظلوم محکوم عوام کے لئے آواز بلند کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچ پشتون قوم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں ہر دور میں بلوچ پشتون کو لڑوانے کی سازش ہوتی رہے اور پشتون دھرتی میں دہشت گردی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے پشتونوں کو دہشت گردی کے نام پر تقسیم کرنے کی ایک بڑی سازش رچائی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ ملک کے حالات کس طرف جارہے ہیں ملک نہ تو خارجہ پالیسی ہے اور نہ ہی داخلہ پالیسی ہے اور ملک ایک جمود کا شکار ہے بدامنی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے انھوں نے کہا کہ بلوچ پشتون اپنے مفاد کے لئے جنگ لڑی رہے ہیں اور تربت میں ہماری مائیں بہنں اور بلوچ بہادر عوام سراپا احتجاج ہیں اور انصاف کے لئے دھرنا دئیے ہوئے ہیں لیکن انہیں انصاف نہیں دیا رہا انھوں نے کہا کہ بلوچ عوام کے ساتھ وبربریت جارہی ہے ماورائے عدالت انہیں لاپتہ کیا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ بلوچ نوجوان غلامی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو انکی نعشیں پشتون علاقوں میں پھینکی جاتی تاکہ بلوچ اور پشتونوں میں دوریاں پیدا ہوں اور ملک میں بلوچ پشتونوں کا قتل عام کا سلسلہ جاری ہے انھوں نے مزید کہا کہ تخت لاہور اور تخت لاڑکانہ والے مقبولیت اور قبولیت کےلئے کوئٹہ میں منڈی لگائے بیٹھے ہیں اور اقتدار کی تگ دو میں لگےہویے ہیں انہیں بلوچستان اور بلوچ عوام سے کوئی ہمدردی نہیں اگر انہیں بلوچ قوم سے ہمدردی ہوتی تو تربت دھرنے میں جاتے انہیں صرف اقتدار کی لالچ ہے اور اپنے مفادکےلئے بلوچستان کے دورہ کر رہے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں عوام کو تقسیم اور حکومت کرنے کی پالیسی چل رہی ہے انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع حب میں مقبول ہورہا ہے اور فعال منتظم ہے عوامی نیشنل پارٹی ایک گلدستہ ہے جس میں ہر قومیت کے لوگ شامل ہیں قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق لالہ منان افغان صدر،گوہر خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ،شاہ محمد علیزئی سینئرنائب صدر،جمعہ خان نائب صدر اول،امین محسود نائب صدر دوئم،ہیبت خان چھکڑوایڈیشنل جنرل سیکریٹری ،عبدالواحد درانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،اسرار حکیم زہری جوائنٹ سیکرٹری ،عبید اللہ سیکرٹری اطلاعات،مصطفی کمال فنانس سیکرٹری ،نادر کھیتران لیبر سیکرٹری ،نصیر علی برفت سوشل میڈیا سیکرٹری ،ولید کاسی یوتھ سیکرٹری ،محمد علی خان سیکرٹری کھیل ثقافت منتخب ہوگئے۔


