پی ٹی آئی بلوچستان کے کنونشن کا شیڈول جاری

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی ہدایت پر بلوچستان میں کنونشن کا شیڈول جاری کردیاگیاجس کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر شیر افضل خان مروت تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ، سینئر نائب صدر و سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغاپہلے مرحلے میں 8 تاریخ کو ضلع ہرنائی،9 تاریخ کو ضلع پشین، اور10 تاریخ کو ضلع ژوب میں کنونشن کے حوالے سے فیصلہ کیاگیاصوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عزیز خان کاکڑ، ژوب ڈویژن صدر نور کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ کاکڑ، سینئر نائب صدر نظر زدران، ضلع پشین کے سینئر نائب صدر صحبت خان کاکڑ، عبدالہادی، شمس الدین، شفیع خان، سجاد خان، و دیگر بھی موجود تھے انشااللہ تاریخی کنونشن ہوں گے دوسرے مرحلے کا علان بھی جلد ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں