برطانوی پولیس نے عادل راجہ کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پولیس نے سابق فوجی افسر عادل راجہ کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔ میٹروپولیٹن پولیس نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ عادل راجہ کو لندن پولیس کی جانب سے گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ لندن پولیس ذرائع نے کہا کہ میٹرو پولیٹن پولیس صرف لندن کی حدود میں کارروائی کرتی ہے اور عادل راجہ لندن سے باہر کے علاقے میں رہتے ہیں۔ عادل راجہ جس علاقے میں رہائش پذیر ہیں جیونیوز نے اس علاقے کی پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی عادل راجہ کی گرفتاری کی خبروں سے لاعلمی ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں