الوداع تحریک انصاف، ایک اور بڑی وکٹ گرگئی

لاہور(صباح نیوز) سابق ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ واثق قیوم عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی کیرئیر کا مقصد عوام کی خدمت کرنا تھا۔سابق ڈپٹی اسپیکر نے مزید کہا کہ ریاست اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی ناقابل برداشت ہے، ریاستی اداروں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کی اور قوم کو گمراہ کرنے والے بیانیے کی نفی کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں