بہاولپور،چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی
بہاولپور/لاہور ( این این آئی) بہاولپور کے چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے نوجوان کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت بلاول جاوید کے نام سے ہوئی ہے، شناخت نوجوان کے کپڑوں سے ملے سروس کارڈ کے ذریعے ہوئی۔بلاول جاوید کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا منشیات کا عادی تھا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بلاول جاوید کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 3 مقدمات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان بلاول جاوید گرین ٹاﺅن لاہور کا رہائشی تھا۔
Load/Hide Comments


