سپریم کورٹ میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کا کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 13 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی بینچ کا حصہ ہوں گے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، وزارتِ خارجہ اور ایپکس کمیٹی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
Load/Hide Comments


