لانگ مارچ سوراب کی جانب روانہ ، جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے شرکاکا راستہ روکا جا رہا ہے ، بلوچ یکجہتی کمیٹی
خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ افراد کی عدم بازیابی و ماورائے عدالت قتل کیخلاف لانگ مارچ سوراب کی جانب روانہ ہو گیا ،بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جاری کردیہ بیان میں کہا کہ سوراب کے مقام پر مزید کنٹینرز لگا کر راستہ مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ ایک پرامن مارچ سے خوفزدہ ہوکر ہر طرح ان کا راستہ روکنا چاہتی ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ لانگ مارچ کے شرکا کا بھرپور ساتھ دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خضدار سے زاوہ چیک پوسٹ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کنٹینرز سمیت مختلف طریقوں سے لانگ مارچ کا راستہ بند کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ قافلے کے پیچھے اس وقت 10 سے زائد پولیس گاڑی لگائے گئے ہیں جو لانگ مارچ کے شرکا کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لانگ مارچ آگے نا جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زاوہ چیک پوسٹ سے کچھ آگے پولیس نے لانگ مارچ کا قافلہ روکا۔ سڑک پر گاڑیاں کھڑا کرکے لانگ مارچ کے شرکاء کو آگے آنے نہیں دیا جا رہا۔بلوچستان بھر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک پرامن لانگ مارچ کے خلاف کریک ڈاؤن پر آواز اٹھائیں۔ لانگ مارچ پرامن اور جبری گمشدگیوں و ماورائے عدالت قتل کیخلاف جاری ہے لانگ مارچ کا بھرپور ساتھ دیں۔


