مستونگ، فورسز کی جانب سے غیر قانونی سامان سے لدے 25 گاڑیاں تحویل میں لینے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ، اہم شاہراہیں بلاک

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز مستونگ میں فورسز کی جانب سے غیر قانونی سامان سے لدے 25 گاڑیاں تحویل میں لینے کیخلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری، اہم شاہراہیں بلاک، تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ کراچی، کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر احتجاجا بلاک کردیا، ٹرانسپورٹرز نے کوئٹہ سبی شاہراہ کو تیرا میل کے مقام پر بھی بلاک کردیا، شاہراہ کی بندش سے روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، سخت سردی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، مسافر متبادل کچے راستوں سے جانے پر مجبور ہے۔ یاد ہے کہ شاہراہ گزشتہ رات بھی 5 گھنٹے بلاک رہی۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز ایف سی 115ونگ اور کسٹم کی ٹیم نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے دشت تیرا میل بٹہ ایریا میں مال بردار 25 گاڑیوں کو تحویل میں لیا تھا جس کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہیں اور ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں و سامان واپس کرنے کامطالبہ کررہےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں