پارلیمنٹ اور میڈیا میں تخریب کاروں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاہے ہمیں اپنی سکیورٹی فورسز کو مضبوط کرناہے،تشدد کا راستہ چننے والے ہاتھ کو کاٹناپڑے گا۔اسلام آباد پولیس لائین میں پاسنگ آوٴٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مذہب کے نام پر جاری جنگ کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،پاکستان کا مطلب لاالہ اللہ ہے، پاکستان سے تخریب کاری کے ناسور کو ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ہم جیتی ہوئی جنگ ہارے، ہمارے لیول کے لوگ کنفیوز ہیں، اس کنفیوژن کو ختم کرنا ہوگا، کسی بھی وجہ سے ہتھیار اٹھانے والے کا ہاتھ کاٹنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ صرف فوج نہیں ریاست کے خلاف ہے۔ ہم سب نے مل کر لڑنا ہے،پارلیمنٹ اور میڈیا میں تخریب کاروں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بطور سوسائٹی کرپشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں