لواحقین لانگ مارچ نے سریاب روڈ پر دھرنا دیدیا، بروز منگل کوئٹہ میں شٹر بند ہوگا، بی وائے سی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے تربت تا کوئٹہ لانگ مارچ کو کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، شرکا نے سریاب روڈ پر دھرنا دیدیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکا کو کوئٹہ ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ریڈ زون کو مکمل سیل کردیا گیا اور فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اس موقع پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے سریاب روڈ پر دھرنا دیدیا گیا ہے۔ بی وائے سی عہدیداروں کی جانب سے شرکاءکو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے اور انتظامیہ کے غیر جانبدار رویے کیخلاف کوئٹہ میں بروز منگل شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں