گوادر یونیورسٹی میں نیب کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی شارٹ فلم مقابلے
گوادر (یو این اے )گوادر یونیورسٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب)کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی شارٹ فلم مقابلے میں پہلی اور دوسری اور یونیورسٹی سطح کے پوسٹر مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف گوادر کے شعبہ ایجوکیشن کے طالب علم مقصود اکرم نے انٹر یونیورسٹی شارٹ فلم مقابلے میں حصہ لے کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم عادل عبدالحق نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیب بلوچستان کے زیر اہتمام یونیورسٹی سطح کے پوسٹر مقابلہ میں مقصود اکرم اور عادل عبدالحق کو یوم بین الاقوامی انسداد بدعنوانی 2023 کے مناسبت میں ایک سیمینار کے دوران ایوارڈز سے نوازا گیا، جس کا اہتمام قومی احتساب بیورو (نیب)، بلوچستان بوئٹمز کوئٹہ میں کیا تھا۔ اس موقع پر گوادر یونیورسٹی کی ڈائریکٹر آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور فوکل پرسن میڈم سعدیہ نصیر نے مہمان خصوصی سے تعریفی اسناد وصول کیں۔ گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پروفیسر سید منظور احمد پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر نے تعلیمی اور انتظامی عملے کے ساتھ مقصود اکرم اور عادل عبدالحق کے کارکردگی کی تعریف اور ان کی کامیابیوں کے لیے مبارک باد دی۔


