شیخ رشید کا بیان نا قابل برداشت ہے،نزیر بلوچ

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے وفاقی میں موجود زہینت روز اول سے بلوچ قوم کے حکمانہ اور تعصب پر مبنی رہی ہے شیخ رشید جنکا سیاست سے تعلق محض تنخواہ خور اور نسلی منافرت سازش اور کرپشن کی رہی ہے کے اس جیسے شخص کے زریعے قائد تحریک سردار اختر جان مینگل کے خلاف ہزرہ سرائی کاروائی گئی تاکہ بلوچ قوم کو احساس دلایا جاسکے کہ یہاں اسمبلیوں میں کردار کشی اور جمہوری عمل میں شراکت داری کو مذاق بنایا جاتا یے سردار اختر جان مینگل پر غیر اخلاقی تنقید سے ظاہر ہوگئی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ میں موجود زہنیت بلوچ ترقی پسند نظریاتی اور جمہوری سیاست کو کسی صورت برداشت نہیں کرتی اور انکی زینیت صرف طاقت کے غیر انسانی استعمال ظلم و جبر کا ہے جسکے تحت بلوچستان کو صرف ایک کالونی کے طرز پر چلایا جارہا ہے اور سرکاری کاسہ لیسوں کے زریعے قومی رہنماوں کی کردار کشی کی جاتی یے انہوں نے مزید کہا ہے بلوچ قوم کے لئے سردار اختر مینگل کے جانب سے اسمبلی فورم پر جدوجہد قابل تعریف اور عوامی امنگوں کے مطابق ہے ایسے کردار کشی سے کسی بھی بلوچ سیاسی کارکن کو کمزور نہیں کیا جاسکتا بلوچ قومی سیاست ہمیشہ قومی شعور ترقی پسندی اور روش خیالی کے بنیاد پر قائم رہی ہے پنجاب میں موجود نسلی منافرت سے ہی بلوچ قوم کو پسماندہ رکھا گیا ہے اور ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے لیکن بلوچ قوم نے ہمیشہ اعلی انسانی تہذیب اور نظریاتی سیاست کے زریعے اپنے قومی حقوق کا دفاع کیا یے ایسے غیر اخلاقی زبان کسی صورت قابل برداشت نہیں ہے جسکی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں