چاغی شہر میں پانی کی شدید قلت، عوام سردی میں بھی بوند بوند کو ترسنے لگے
چاغی (نامہ نگار) چاغی شہر میں پانی کی قلت شدت اختیار کرگئی، سردی کے موسم میں بھی چاغی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں، دوسری طرف ٹینکر مافیا نے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہے، چاغی شہر کے مختلف کلیوں میں پانی کی شدید قلت پیداہوچکی ہے۔ چاغی شہر کلی سردار تاج محمد خان سنجرانی ،کلی شاہ محمود خان سنجرانی کلی حاجی علی اکبر زیرکاڑی کلی سخی پیر محمد درانی کلی حاجی محمد افضل سمالانی کے اردگرد کے علاقوں میں پانی نہ ہو نے کی وجہ چاغی کے شہری سخت مشکلات سے دوچار ہیں اور پورے شہر میں پانی دستیاب نہیں ہے اور چاغی شہرمیں کہیں محکمہ پی ایچ ای کے واٹر سپلائی تک نہیں چاغی شہرمیں پانی کی قلت کے وجہ سے ٹینکر مافیا سرگرم ہوگیا، من مانی قیمتیں مقرر کرکے عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل ہے ٹینکر مافیا پانی کے فی ٹینکی 2000 روپے لے رہے ہیں پانی کے عدم فراہمی اور پانی کے قیمتوں میں اضافہ کے باعث بچے بوڑھے عورتیں دن بھر پانی کے تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں۔


