انوار کاکڑ کے بیان سے شکوک پیدا ہورہے ہیں،نگراں حکومت کا جو کام ہے صرف وہ کرے ،خورشید

روہڑی (رپورٹ اسلم سومرو) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے نگران وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکے الیکشن کے متعلق بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ان کا مزید کہناتھا کہ نگران وزیراعظم کے بیان سے شکوک وشبہات پیدا ہورہے ہیں، بڑے منصب پر فائز شخص کو سوچ کر بولنا چاہیے اس بیان سے میرے جیسے سیاسی شخص کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں،نگران حکومت کا جو کام ہے وہ کرے،سندھ میں تعلیم کا ماحول خراب کیا جارہا ہے،خورشید شاہ نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی چیئرمین شپ کمشنر یا ڈی سی کے پاس نہیں ہونا چاہیئے،یہ فیصلے تعلیم کے ساتھ مذاق ہوگا،فیصلے کے مطابق تعلیم بورڈ کا کنٹرول کمشنرکودیناکسی طور درست فیصلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کے دھشتگردوں کے خلاف فوری فیصلے ہونے چاہیں،فوجی جوانوں اور عسکری تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزمان کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں