الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی انتخابات کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت 18 دسمبر کو ہو گی اور چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اپنے حتمی دلائل دیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اور پارٹی چیئرمین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 19 دسمبر کو توہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں