لانگ مارچ اور احتجاج مظلوم بلوچوں کا جمہوری حق ہے، مظاہرین پر لاٹھی چارج، تشدد و گرفتاریاں شرمناک ہیں، سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا لانگ مارچ مظاہرین پر لاٹھی چارج، شیلنگ، تشدد،گرفتاریاں شرمناک ہیں،یہ فاشزم اور ریاستی جبر کے ہتھکنڈے ہیں،کیا جبری گمشدہ افراد کے رشتہ داروں کو اپنے پیاروں کیلئے احتجاج کا حق بھی نہیں ہے؟پنجاب حکومت اورپولیس معافی مانگے،گرفتارشدگان کو رہا کرے،مظلوم بلوچوں کو لانگ مارچ اور احتجاج کا جمہوری حق دے اور انکے پیاروں کو جبری گمشدگی سے بازیاب کرائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں