پہنور سنہڑی کےق ریب ٹریکٹر ٹرالی نے 6 سالہ بچے کو کچل دیا
فرید آباد (آن لائن) پہنورسنہڑی کے قریب تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے چھ سالہ بچے کچل دیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہونے کامیاب ہوا مقامی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پہنورسنہڑی کے نواحی علاقے اصغر آباد میں تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے چھ سالہ بچہ علی رضا ولد نیک محمد بہرانی کو کچل دیا ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا مقامی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایچ او محمد موسی مری نے ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ میں لایا گیا مذید پہنور سہنڑی پولیس تفشیش کر رہی ہے ۔
Load/Hide Comments


