آصف علی زرداری تربت پہنچ گئے
تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری تربت پہنچ گئے۔ وہ سرکٹ ہائوس تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیلئے پنڈال میں داخل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، نواب ثناءاللہ زہری ، ملک شاہ گورگیج ، حاجی علی مدد جتک سمیت دیگر قائدین بھی موجود ہیں۔سرفراز بگٹی بھی ہمراہ ہیں جنہوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ضلع کونسل کیچ کے چئیرمین میر ہوتمان بلوچ نے آصف زرداری نواب ثناء اللہ زہری سرفراز بگٹی کو بلوچی پگڑی پہنائی
Load/Hide Comments


