حکومت پرامن جدوجہد سے خائف ہے، لانگ مارچ شرکا پر مقدمات قابل مذمت ہیں، بلوچستان بار
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں گزشتہ دنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی میں کوہلو کے سیاسی و سماجی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن ریلی احتجاج ہر سیاسی کارکن عوام کا حق ہے کوہلو کا ریلی اس قدر پرامن تھا کسی املاک کو نہ نقصان پہنچا نہ ہی کسی پر تشدد کیا گیا پرامن ریلی کے انعقاد کے بعد شرکا پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے اس کے باوجود بھی کوہلو کے سماجی رہنماں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بوکھلاہٹ ہے بیان میں کہا کہ کوہلو انتظامیہ جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے کوہلو جیسے قبائلی علاقے میں سیاسی سرگرمیاں خوش آئند ہیں لیکن کوہلو انتظامیہ پرامن سیاسی جدوجہد سے خائف ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سیاسی کارکنوں پر درج ایف آئی آر کو ختم کرے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ڈسٹرکٹ بار کوہلو کے ساتھ ہے کوہلو بار کے ہر فیصلے کا بلوچستان بار کونسل حمایت کرے گا


