ٹنڈو محمد خان، ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بناکر قتل کردیا

ٹنڈو محمد خان (این این آئی) ٹنڈو محمد خان کے قریبی گاو¿ں بجر خان ٹالپر میں 15سالہ لڑکے جنید خاصخیلی کو نامعلوم افراد نے زبردستی کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اسے گلا دبا کر قتل کر دیا گیا واقعے کا ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سید سلیم شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ڈی ایس پی ٹنڈومحمدخان آغا عبدالمجید ایس ایچ او شیخ بھرکیو انچارج سی آئی اے نور الدین ملاح اور ایس ایچ او بی سیکشن پر مشتمل 4 رکنی جے آءٹی مقرر کی گئی اور مقدمہ درج کر کے لڑکے جنید خاصخیلی ساتھ ہونے والی بدفعلی کے بعد قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرنے احکامات جاری کئے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈومحمدخان منتقل کیا او رڈاکٹروں نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اجزا لئے اور اس کے ساتھ واقعے کا جیو فینسنگ بھی کروایا جارہا ہے اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان سید سلیم شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ 15 سالہ لڑکے جنید خاصخیلی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں، ابتدائی تحقیقات میں ڈاکٹروں کے مطابق بدفعلی کے بعد لڑکے کو گلا دبا کر قتل کر نے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن حتمی رپورٹ آنے کا انتظار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بچے کے والدین سے ملاقات بھی کی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں