اسرائیلی فوجی سربراہ ہرزی ہیلیوی نے یر غمالیوں کے قتل کا اعتراف کرلیا

تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی چیف آف سٹاف ہرزی ہیلیوی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو غلطی سے ہلاک کردیا حالانکہ وہ سفید جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ جس واقعے میں فوجیوں نے غلطی سے 3 قیدیوں کو مار ڈالا وہ ایک مشکل اور تکلیف دہ واقعہ تھا۔ہرزی ہیلیوی نے کہا 70 روز تک جہنم میں زندہ رہنے والے تین قیدی اپنے فوجیوں کی طرف بڑھے اور ہماری فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں