چین میں6.2شدت کا زلزلہ ،111افراد ہلاک،230زخمی

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے دو شمال مغربی صوبوں میں تباہ کن زلزلے سے 111افراد ہلاک اور 230سے زائد زخمی ہوگئے ۔رات گئے آئے زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی، حکام کے مطابق زلزلہ گانسواور کنگہائی صوبوں میں آیا۔ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر اور اس کا مرکز گانسو کے صوبائی دارالحکومت شہر لانژو سے 102 کلومیٹر جنوبی مغرب میں تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے 111اموات کی تصدیق کردی جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تعداد اس سے بھی بڑھ سکتی ہے۔ سب سے زیادہ اموات گانسوصوبے میں ہوئیں جہاں کم سے کم ایک سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں، دیگر اموات کنگہائی میں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں