ٹرین حادثہ، ڈی این این معطل، تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم
لاہور: کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے بعد متعلقہ ڈی ای این کو معطل کردیا گیا۔چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری نے بہالیکے، فاروق آباد کے درمیان شاہ حسین ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کے لیے 3 سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی۔چیف انجینئر اوپن لائن شاہ رخ افشار، سی او پی ایس آپریٹنگ عامر علی بلوچ، سی ایم ای لوکو عبدالمالک کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ کمیٹی ہفتہ کے روزتک اپنی ابتدائی رپورٹ چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز دوست علی لغاری کو پیش کرے گی تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جاسکے کہ غلطی کس سے ہوئی۔
Load/Hide Comments


