جج ارشد ملک کی برطرفی اس دور کا ڈراپ سین ہے جب ججز کو حواریوں کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا تھا،شبلی فراز
اسلام آباد;وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی برطرفی اس دور کا ڈراپ سین ہے جب ججز کو حواریوں کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا تھا۔اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جج ارشد ملک کی برطرفی اس دور کا ڈراپ سین ہے جب ججز کو حواریوں کے ذریعے بلیک میل کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کو مافیا سوچ کی خصوصیات، بلیک میلنگ اور کرپشن کی سرپرستی پر قوم سے معافی مانگنی چاہیئے۔
Load/Hide Comments


