عام انتخابات کیلئے پنجگور سے امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کرانے کا سلسلہ جاری

پنجگور (نمائندہ خصوصی) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پنجگور میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سردار ظفر اللہ خان گچکی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حاجی عطائ اللہ بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 29جبکہ حاجی عبد العزیز بلوچ نے حلقہ پی بی 30کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ نیشنل پارٹی کے پھلیں بلوچ نے این اے 258، حاجی محمد اسلام بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 29 کے لئے، میر رحمت صالح بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 30کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔بی این پی مینگل کے حاجی زاہد بلوچ نے حلقہ این اے 258 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔بی این پی کے رہنما میر نظام بلوچ اور داد محمد نے حلقہ پی بی 29کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عبد الغفار شمبے زئی نے حلقہ پی بی 30 کے لئے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر ایوب نے حلقہ این اے 258کےلئے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔ حلقہ پی بی 29کے لئے اشرف ساگر، حلقہ پی بی 30کےلئے ڈاکٹر محمد ایوب، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میر صابر علی بلوچ نے حلقہ این اے 258، پیپلز پارٹی کے رہنما میر کفایت اللہ بلوچ نے حلقہ پی بی 29، پیپلز پارٹی کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری شاہ حسین آغا نے حلقہ پی بی 30، بی این پی عوامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نور احمد بلوچ نے حلقہ این اے 258، بی این پی عوامی کے مرکزی صدرِ میر اسد اللہ بلوچ نے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی بی 29 اور 30 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے حلقہ این اے 258، حق دو تحریک کے منیر احمد نے حلقہ پی بی 29، حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد نے حلقہ پی بی 30کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں