بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کا ایک حربہ

ایودھیا(صباح نیوز) الیکشن قریب آتے ہی مودی سرکار کے مسلمان مخالف اوچھے ہتھکنڈے تیز ہو گئے۔بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر مودی سرکار کا الیکشن جیتنے کا ایک اور حربہ ہے۔ مودی سرکار نے بی جے پی ووٹرز سے وعدے کے تحت بابری مسجد کے مقدس مقام پر رام مندر کی تعمیر مکمل کر لی۔22 جنوری کو مودی سرکار کی ایودھیا کے شمالی قصبے میں رام مندر کی تعمیر کا افتتاح کرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔اس مقام پر رام مندر کی تعمیر مودی کی ہندو قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی کا تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے انتخابی مہم کا مرکزی موضوع رہا ہے۔بی جے پی کے رہنما سمجھتے ہیں کہ رام مندر کی تعمیر سے 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے امکانات میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔اس جگہ کے حوالے سے کئی دہائیوں سے ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ 2019میں سپریم ورٹ نے بابری مسجد کی زمین ہندوں کو دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں