ٹوئٹر کے شریک بانی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی صارفین کیلئے کھول دیا گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) کو تھریڈز کے بعد ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی اب ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔ اب اس پلیٹ فارم کی پوسٹس دیکھنے کے لیے اکاو¿نٹ بنانے یا لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں۔درحقیقت اب ہر فرد بلیو اسکائی ایپ یا ویب ورڑن پر لوگوں کی پوسٹس کو دیکھ سکتا ہے۔ بلیو اسکائی کے چیف ایگزیکٹو Jay Graber نے گزشتہ دنوں ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔ بلیو اسکائی کا لوگو (logo) بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ایک تتلی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے بادلوں والے نیلے آسمان کو لوگو کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ فی الحال تو بلیو اسکائی کا صارف بننے کا انحصار انوائیٹ پر ہے مگر پھر بھی اس کی ایپ کو لاکھوں بار ڈاو¿ن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ جیک ڈورسی اس نئے پلیٹ فارم پر کافی عرصے سے کام کر رہے تھے اور ایکس کے برعکس اس نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں صارفین کا ڈیٹا خود مختار سرورز میں محفوظ کیا جاتا ہے، یعنی اس تک رسائی ممکن نہیں۔ جیک ڈوسی ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں ٹوئٹر کو کمرشلائز کرنے پر پچھتاوا ہے اور انہیں موقع ملا تو وہ ایک اوپن سورس پراجیکٹ پر کام کرنا پسند کریں گے۔ اگست 2022 میں ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ‘میرا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ ٹوئٹر ایک کمپنی بن گئی’۔ بلیو اسکائی پراجیکٹ پر 2019 میں کام شروع ہوا تھا اور ا?غاز میں ٹوئٹر نے ہی اس پلیٹ فارم کے لیے سرمایہ فراہم کیا تھا۔ بعد ازاں 2022 میں اسے ایک خودمختار کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔ بلیو اسکائی کے سی ای او Jay Graber نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں صارفین کو اپنی فیڈ خود ڈیزائن کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آغاز سے ہی صارفین کے تحفظ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں