بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کی اطلاع۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا ہوا۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی عمارت پر بم دھماکا۔ دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلی فائر سروس کو نامعلوم شخص نے دھماکے کی اطلاع دی۔ فارنزک ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں