گجرات میں فائرنگ سے ٹی ایل پی کے انتخابی امیدوار جاں بحق، 2 ملزمان گرفتار

گجرات (انتخاب نیوز) گجرات میں فائرنگ سے ٹی ایل پی امیدوار جاں بحق۔ ڈی ایس پی ملک عدنان کے مطابق گجرات میں فائرنگ سے ٹی ایل پی کے انتخابی امیدوار ملک ثاقب نواز جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ کڑیانوالہ میں زمین کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس سے ٹی ایل پی کے امیدوار جاں بحق ہوگئے۔ ملک ثاقب نواز ٹی ایل پی کے پی پی 29 سے امیدوار تھے۔ پولیس کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا دیگر کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں