اسرائیل سے ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی اعضاء چرائی گئی لاشیں غزہ لائی گئیں

غزہ (صباح نیوز)غزہ میں اسرائیل کے بھیانک جرائم جاری ہیں، اسرائیل سے 1 ٹرک میں 80 فلسطینیوں کی لاشیں جنوبی غزہ لائی گئیں۔ تمام شہدا کی رفح میں اجتماعی تدفین کر دی گئی۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ لاشوں کی بے حرمتی کی گئی ہے، لاشوں سے اعضا بھی چرائے گئے ہیں۔ فلسطینی حکام کی جانب سے لاشیں کن فلسطینیوں کی ہیں اور وہ کیسے مرے، اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں