تمام جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر ہمارے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں، اسلم بھوتانی

وندر(یو این اے) سابق رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے دورہ وندر کے موقع پر وندر رابطہ آفس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست پر مختلف جماعتوں کے چار امیدواروں سے مقابلہ ہے سب جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر ہمارے خلاف اکھٹے ہوگئے ہیں اس سے واضح ہے کہ ہم مضبوط ہیں اکیلے کوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا کیوں کہ ہم نے سیاست میں آکر صرف عوامی خدمت کی وندر ڈیم کمانڈ ایریا میں 15 ہزار ایکڑ زمین اڑدھوں سے واپس کرائی اڑدھوں سے بچیں یہ آپ کا تشخص مٹادیں گے لیاری میں ہزاروں ایکڑ اراضیات وفاقی اداروں سے واپس کرائی اگر یہ 70 ہزار ایکڑ زمینیں واپس نہ کی جاتی تو آج ان کو باڑ لگا کر وہ علاقے بند کردیے جاتے جو آج مقامی لوگوں کی چراگاہیں ہیں۔ قوم پرستوں نے زمینیں دیں کہ ہمیں حکومت دیدو پھر چاہے جو لے لو ہم نے وندر ڈیم میں بھی 15 ہزار ایکڑ زمین اڑدھوں کو ہڑپنے نہیں دی حالانکہ یہ سب آپ کے حقوق کے لیے کیا بھوتانی خاندان کی وندر میں کوئی ایک ایکڑ زمین ثابت نہیں کر سکتا۔ وندر میں ہمارے پاس صرف ایک کمرے کا آفس ہے کراچی ویسٹ، سپر ہائی وے، ملیر کے حالات دیکھیں جہاں لوگوں کی زمینیں قبضہ کردی گئیں جس نے آواز اٹھائی تو ان کو جیلوں میں ڈال دیا حب وندر لیاری وغیرہ میں ہزاروں ایکڑ زمینیں ہیں چاہتے تو ہم بھی قبضہ کرسکتے تھے لیکن یہ آپ کی نسلوں کا حق ہے۔ انہوں نے کہا جب تک آپ ہمیں منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجتے رہیں گے ان کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہاں اگر ان کو کامیاب کیا تو پھر اللہ وارث یے۔ ہم آپ کے شکرگزار ہیں آپ 50 سالوں سے ہمیں منتخب کرتے آرہے ہیں اس سے واضح ہے کہ ہماری کہیں نہ کہیں خدمت ہے ہماری اچھائی ہے جو آپ مہربانی کرتے رہے اب بھی ہم پر مہربانی کریں انشا اللہ ہم آپ کے حقوق کا دفاع پہلے سے بھی بہتر انداز میں کریں گے۔ لسبیلہ حب کے لوگ باشعور ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ابھی منتخب ہوئے نہیں ابھی سے 15 ہزار ایکڑ اراضیات ہتھیانے کے چکر میں تھے وہ منتخب ہوگئے تو سوچ لو کیاچھوڑیں گے۔ حب ساکران میں گوٹھوں کو نوٹسسز دیے گئے کہ زمینیں خالی کرو لیکن ہم نے نہیں چھوڑا ہم یہ کراچی سندھ طرز کی سیاست یہاں چلنے نہیں دیں گے کہ لوگوں کو پولیس کے ذریعے اٹھا گرفتار کرو زمینوں پر قبضے کرو یہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن نزدیک ہے وقت انتہائی کم رہ گیا 13 تاریخ کو نشان الاٹ ہونگے 8 فروری کو الیکشن ہے تیاریاں تیز کریں لوگوں کو ورغلایا جارہاہے اور اپنے استحصالی دور کو مزید دوام بخشنے کے لیے لوگوں کو سبز باغ دکھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر انگاریہ قبائل کے سربراہ سردار اختر جان انگاریہ، چیئرمین ڈسٹرکٹ حب محمد ابراہیم دودا، عالم خان انگاریہ، سابق ممبر ضلع کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، ماسٹر صادق انگاریہ، وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ، اللہ بخش دلاری، وڈیرہ عبدالستار انگاریہ، پیر رحیم شاہ جیلانی، چودری ناصر جلال، ڈاکٹر نور محمد انگاریہ، وڈیرہ رشید جمالی انگاریہ، ناخدا حمزہ دودا، کونسلر عالم خان انگاریہ، بابو خان انگاریہ ، خلیفہ اللہ بخش انگاریہ ،حاجی محمد امین ساجدی، حاجی اللہ بخش دودا، وڈیرہ محمد صدیق انگاریہ، علی فقیر، ڈاکٹر طاہر مگسی، وڈیرہ الیاس انگاریہ عنایت اللہ انگاریہ، ڈسٹرکٹ ممبر ضلع کونسلر حب نند لعل، نریش کمار، جاوید سوری، کونسلر فیص محمد، ٹیومل، ناخواہ سانول انگاریہ، مزار خان انگاریہ، صالح محمد انگاریہ، حبیب بہادر انگاریہ، صابر علی سنگھور، گل محمد ہاشم، زاہد مزار انگاریہ، حکیم انگاریہ، وڈیرہ نصیر، ق زائد مبارک انگاریہ، لال بخش انگاریہ، امیر بخش دودا ودیگر سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں