پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن، پولیس شہریوں کو ہراساں کرنے لگی
کراچی (پ ر) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں بیگناہ لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے۔ کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروشی کی آڑ میں بیگناہ بلوچوں کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پرانا گولیمار میں پولیس کا آپریشن ناکام ہوگیا۔ اہل علاقہ عبدل محمد کی اہلیہ کے انتقال کے موقع پر گھر تعزیت کیلئے آنے والے لوگوں کو بھی پولیس اٹھا کر لے گئی جو انہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس حکام منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں بے گناہ لوگوں کو تنگ، ہراساں کرنا اور چادراور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کا نوٹس لیا جائے۔ اہل محلہ کے گھر میت کیلئے آئے مہمانوں کو اٹھا کر لے جانا اور ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔ حکام بالا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کریں بصورت دیگر ہم اہلکاروں کے غیر انسانی رویے کیخلاف پاک کالونی تھانے کے ایس ایچ او پر مقدمہ درج کریں گے۔


