روس کا یوکرین پر میزائلوں سے بڑا حملہ، 12 افراد ہلاک
روس نے یوکرین کے خلاف جنگ میں ایک بڑا حملہ کیا ہے جہاں رہائشی عمارتوں پر میزائل حملوں میں کم از کم 12 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق کیو شہر کی انتظامیہ کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایک ویئر ہاؤس تباہ ہو گیا اور عمارت کے ملبے تلے 10 افراد پھنس گئے جبکہ دنپرو شہر میں ایک میٹرنٹی وارڈ تباہ ہو گیا لیکن اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے یوکرین کے اتحادیوں سے مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح یوکرین کے عوام دھماکوں کی گونج کے ساتھ اٹھے، مجھے امید ہے کہ ان ہزاروں دھماکوں کی آواز دنیا بھر میں سنی جا سکے گی۔
Load/Hide Comments


