الیکشن کمیشن سفارش پر تبادلے نہ کرے، پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے، سعید غنی

کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث لوگوں کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر لوگوں کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جائے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا تمام جماعتوں کا حق ہے، الیکشن ذاتی دشمنی نہیں ہے، جھگڑا کرنے سے دور رہیں۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے گزارش ہے کہ مخالفین کی فرمائش پر تبادلے نہیں کرے، افسران کے بعد مخالف جماعتوں کی خواہش پر صوبائی الیکشن کمشنر کا تبادلہ کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ الیکشن کا اعلان ہوا، پیپلز پارٹی الیکشن چاہتی تھی، باقی سب الیکشن سے بھاگ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں