لاپتا افراد اور جبری گمشدگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ اعتزاز احسن اوردیگر افرادنے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست پر 3 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے والے بینچ کی کاز لسٹ جاری کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نےلیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں