اپیلٹ ٹریبونلز نے 7امیدوار وں کو الیکشن لڑنے کی اجازت، 46 کیسز میں فریقین کونوٹسز جاری

کوئٹہ (یو این اے) عام انتخابات 2024ئ، بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس عامر نواز رانا پرمشتمل اپیلٹ ٹریبونلز نے 7امیدوار وں کو لڑنے کی اجازت دیدی جبکہ 46کیسز میں فریقین کونوٹسز جاری کردئےے ۔گزشتہ روز جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل اپیلٹ ٹریبونل ون اور عامر نواز رانا پرمشتمل اپیلٹ ٹریبونل ٹو نے عام انتخابات 2024ءمیں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق الگ الگ اپیلوں کی سماعت کی ۔اپیلٹ ٹریبونل ون اور ٹو نے منگل کے روز 54اپیلوں کی سماعت کی ۔اپیلٹ ٹریبونلز نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے احمد نواز بلوچ، جمعیت علماءاسلام کے مفتی گلاب ،پاکستان پیپلزپارٹی کے طاہر محمود، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ذاکر حسین کاسی ،محمود خان شیرانی اور محمد حسین کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ۔ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے فون بل ادانہ کرنے اور ٹیکس ڈاکومنٹس کلیئر،مقدمہ کی اندراج ،بینک سٹیٹمنٹ ودیگر اعتراضات لگا کر کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے ۔اپیلٹ ٹریبونل میں اب تک 150سے زائد اپیلیں دائر کی گئی ہے ،گزشتہ روز54اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں